جنوبی کوریا میں ایرانی فلموں کی نمائش کا آغاز

سئول، 16 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور جنوبی کوریا کے تعلقات کے قیام کی 55ویں سالگرہ کی مناسبت سے کوریائی دارالحکومت 'سئول' میں ایرانی فلموں کی تین روزہ نمائش کا آغاز ہو گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق، ایرانی فلم میلے کا مقصد دونوں ممالک کے عوام کے درمیان ثقافتی تعلقات کو فروغ دینا ہے.

خیال رہے کہ 2017 کے سال کو ایران اور جنوبی کوریا کے ثقافتی تعلقات کے فروغ کا نام دیا گیا ہے.

اس میلے کی افتتاحی تقریب گزشتہ رات کوریا کی ایوا یونیورسٹی برائے خواتین کے آرٹ ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں جنوبی کوریا میں تعینات ایرانی سفیر حسن طاہریان اور کوریائی دفترخارجہ کی خاتون سفیر برائے تعلقات عامہ پارک اونا شریک تھے.

ایران کے فلمی میلہ 17 دسمبر تک جاری رہے گا اور اس دوران 7 ایرانی فلموں کی نمائش کی جائے گی.

نامور ایرانی فلمساز عباس کیارستمی مرحوم کی فلم دوست کا گھر کہاں ہے، کی بھی اس میلے میں نمائش ہوگی.

274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@