ایران میں صحت کی ترقی کیلئے جنوبی کوریا کی 8 ارب ڈالر فنانسنگ

سیول، 16 دسمبر، ارنا – ایرانی وزیر صحت اور طبی تعلیم نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا نے ہمارے ملک میں تین اسپتالوں کی تعمیر کے لئے ایک ارب اور 30 کرور فنانسنگ کے معاہدے پر دستخط کردیا ہے جو 8 ارب ڈالر تک اضافہ کیا جا سکتا ہے.

یہ بات ڈاکٹر 'سید حسن قاضی زادہ ہاشمی' نے گزشتہ روز جنوبی کوریا کے دارالحکومت 'سئول' میں اپنے کوریائی ہم منصب 'پارک نیونگ ہو' کی موجودگی میں دونوں ملکوں کے وفود کےدرمیان باہمی تعاون کے 7 معاہدوں پر دستخط کرنے کے موقع پر کہی.

اس موقع پر انہوں نے جنوبی کوریا کی جانب سے دونوں ممالک کی بینکاری رکاٹوں کے حل کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں جنوبی کوریا کے بینکوں کی موجودگی اور حمایت کے مواقع موجود ہیں.

ڈاکٹر ہاشمی نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ایرانی 12 ویں حکومت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان صحت اور دیکھ بھال کے شبعے کے علاوہ کثیرالجہتی تعلقات کو مزید فروغ مل جائے گا.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی صدر 'حسن روحانی' نے قوم کی صحت کو اپنی پہلی ترجیح قرار دیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ موجودہ حکومت کے دوران صحت کی ترقی کی منصوبہ بندی کو جاری رکھ سکتے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی کوریا نے طبی سازوسامان، صحت اور انشورنس کے شعبوں میں اچھی پیش رفت کی ہے، جو اس حوالے سے ہماری مدد کرسکتا ہے.

ایرانی وزیر صحت نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران صحت، دیکھ بھال اور طبی تعلیم کے حوالے سے اچھی کامیابیاں حاصل کر رہا ہے اور ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کے بعد دنیا میں 16 ویں اور خطے میں پہلی پوزیشن پر ہیں.

انہوں نے کہا کہ ہم جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی کے ذریعہ ملک میں علاج اور بیماریوں کی روک تھام کے لئے قیمتوں کو کم کر سکتے ہیں اور ابھی صورتحال میں دونوں ممالک کے درمیان تبادلات کا حجم 7 ارب ڈالر ہے جو اس کا ایک حصہ صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے مختص ہوسکتا ہے.

انہوں نے بتایا کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات کی توسیع دینے کے خواہاں ہیں اور کوریائی کمپنیاں اسپتالوں کی تعمیر، ان کی سازو سامان اور انشورنس میں ہماری حمایت کر سکتی ہیں.

جنوبی کوریا کے وزیر صحت نے کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران میں صحت کی ترقی کے لئے باہمی تعاون پر آمادہ ہیں.

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور جنوبی کوریا نے گزشتہ روز تین اسپتالوں کی تعمیر کے لئے معاہدے پر دستخط کردئے ہیں جس کے تحت کوریائی کمپنیاں ایران میں سرمایہ کاری کریں گی.

واضح رہے کہ دستخط ہونے والے معاہدے کے تحت دونوں ممالک صحت، طبی ساز و سازمان، تعلیم و تربیت اور اسپتالوں کی تعمیر کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں.

9393*274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@