ایرانی پانچ رکنی فٹ بال ٹیم نے اسپین میں ورلڈ کپ مقابلوں کے لیے کوالیفائی کر لیا

تہران، 16 دسمبر، ارنا - ایرانی پانچ رکنی فٹ بال ٹیم نے ایشیائی چیمپیئن شپ مقابلوں میں تھائی لینڈی حریف کو شکست دے کر اسپین میں ورلڈ کپ مقابلوں کے لیے کوالیفائی کر لیا.

قومي پيرا لمپيک کميٹي کے مطابق، ايراني فٹ بال ٹيم نے ہفتہ کے روز ايشيائي چيمپيئن شپ ٹورنامنٹ کے فائنل مرحلے میں 4-3 کے ساتھ تھائی لینڈی ٹيم کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی.

یاد رہے کہ ایرانی ٹیم نے اس سے پہلے جنوبی کوریا اور ملائیشیا کی ٹیموں کو شکست دے دی.

ان مقابلوں میں چین نے بھی فائنل مرحلے میں جنوبی کوریا کے خلاف کامیابی حاصل کی.

ایران، کل بروز اتوار چینی ٹیم کے خلاف میدان میں اترے گی.

2017کے ايشيائي پانچ رکني فٹ بال چيمپيئن شپ مقابلے ملائيشيا کے شہر کوالالامپور ميں منعقد ہو رہے ہيں.

9410*274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@