ایران اور جنوبی کوریا کے درمیان تعاون کے 7 معاہدوں پر دستخط

بیجنگ، 15 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور جنوبی کوریائی وزرائے صحت کی موجودگی میں دونوں ممالک کے حکام نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے حوالے سے 7 دستاویزات پر دستخط کئے.

ایران کے وزیر صحعت اور طبی تعلیم 'سید حسن قاضی زادہ ہاشمی' اور ان کے کوریائی ہم منصب 'پارک نیونگ ھو' کی سربراہی میں جنوبی کوریا کے دارالحکومت 'سئول' میں دونوں ملکوں کے وفود نے باہمی تعاون کے 7 معاہدوں پر دستخط کئے.

دونوں ملکوں کے وزرائے صحت نے بھی ایک معاہدے پر دستخط کئے جس کے تحت صحت اور طبی ساز و سامان کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دیا جائے گا.

کوریائی کمپنی سیمسنگ اور ایران کے امراض قلب کے شہید رجائی اسپتال گروپ کے درمیان بھی تعاون کا معاہدہ ہوا جس کے تحت مشترکہ طور پر اسپتالوں کی تعمیر پر کام کیا جائے گا.

274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@