ایران اور جنوبی کوریا کے درمیان تین اسپتالوں کی تعمیر کیلئے معاہدے پر دستخط

سیول، 15 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے تین اسپتالوں کی تعمیر کے لئے جنوبی کوریا کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردئے ہیں جس کے تحت کوریائی کمپنیاں ایران میں سرمایہ کاری کریں گی.

یہ بات ایران کے وزیر صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر 'سید حسن قاضی زادہ ہاشمی' نے اپنے کوریائی ہم منصب کی دعوت پر 'سیول' کے دورے پر پہنچنے پر ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس وقت ایران میں تین اسپتالوں کی تعمیر کے لئے جنوبی کوریا کے ساتھ معاہدے طے پاچکے ہیں جس کی بدولت ایران میں روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوں گے.

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک صحت، طبی ساز و سازمان، تعلیم و تربیت اور اسپتالوں کی تعمیر کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں.

ایرانی وزیر صحت نے کہا کہ جنوبی کوریا نے صحت کے شعبے میں اچھی پیشرفت حاصل کی ہے اور وہ اس حوالے سے ایران کے ساتھ باہمی تجربات کے تبادلے کا خواہاں ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ یقینا دونوں ممالک کے نجی شعبے بھی کوریائی بینکوں کی جانب سے سرمایہ کاری کے عمل میں موثر انداز میں حصہ لیں گے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@