ایران کا اسلامی تنظیم کے سربراہی اجلاس کے اعلامیے کے بعض نکات پر تحفظات کا اظہار

تہران، 15 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے ترکی میں حالیہ ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے غیرمعمولی سربراہی اجلاس کے اختتامی اعلامیے کے بعض نکات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے.

ترجمان دفترخارجہ 'بہرام قاسمی' نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران فلسطینی قوم کے ناقابل انکار حقوق کی بھرپور حمایت کرتا ہے مگر اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل اور سربراہی اجلاس کے اختتامی اعلامیے کی حمایت کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ناجائز اور جعلی صہیونی ریاست کو تسلیم کرتے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ استنبول اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران نے قابض صہیونی ریاست کو تسلیم نہ کرنے کے حوالے سے اپنے مؤقف کا اعلان کیا اور اس حوالے سے تنظیم کے سیکرٹریٹ کو بھی باضابطہ طور پر آگاہ کردیا.

یاد رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں او آئی سی نے مشرقی القدس کو فلسطین کا دارالحکومت اعلان کردیا.

اس اجلاس کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں اسلامی ممالک نے مشرقی القدس کے بارے میں فیصلوں کی تصدیق کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے مشرقی القدس کو فلسطین کا مقبوضہ دارالحکومت تسلیم کرنے کی اور اپیل کا مثبت جواب دینے کا مطالبہ کیا.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@