ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں ایک ٹن سے زائد منشیات پکڑلی گئیں

زاہدان، 15 دسمبر، ارنا - ایران کے جنوب مشرقی سرحدی صوبے سیستان و بلوچستان کے ڈپٹی پولیس کمانڈر نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ایک کامیاب کاروائی کے دوران ایک ٹن سے زائد منشیات پکڑلیں.

یہ بات کرنل 'احمد طاہری' نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اور اسمگلروں کے درمیان میں جھڑپ ہوئی اور اس دوارن بڑے پیمانے پر منشیات اور ایک اسلحے کی ضبطگی کے علاوہ چار کارندوں کو بھی پکڑ لیا گیا.

انہوں نے مزید کہا کہ اسمگلروں سے ایک ٹن اور 259 کلوگرام منشیات جن میں 208 کلوگرام افیون، 51 کلوگرام حشیش اور دو اسلحے بھی برآمد کرلیا گیا.

9393*274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@