جوہری معاہدے پر عالمی اتفاق رائے کا امکان موجود ہے: ایرانی سفارتکار

تہران، 15 دسمبر، ارنا - ایرانی دفترخارجہ کے عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کی حمایت میں بین الاقوامی اتفاق رائے کے لئے سازگار ماحول فراہم ہے اور آج تمام ممالک بالخصوص ہمارے دوسے لاطینی امریکی ملکوں نے بھی اس سمجھوتے کی بھرپور حمایت کی ہے.

یہ بات دفترخارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل برائے امریکی امور 'حجت اللہ سلطانی' نے تہران میں وینزویلا کے سفارتخانے میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں خطاب کر تے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بعض عرب ممالک اسلامی جمہوریہ ایران پر ناجائز اور غیرمنطقی دباو ڈالنا چاہتے تھے جس کے جاہلانہ فیصلے کے نتیجے میں دنیا کے دوسرے ممالک پرامن ایٹمی توانائی کو حاصل کرنے کا امکان ممکن نہ تھی.

سلطانی نے کہا کہ ایران نہ صرف اپنے حقوق کی حمایت بلکہ دنیا کے تمام ممالک کی حمایت کے لئے جوہری معاہدے کے مذاکرات میں بھرپور کوششیں اور کامیاب ہوگیا.

انہوں نے مزید کہا کہ لاطینی امریکہ کے دوست ممالک مسلسل طور پر جوہری معاہدے کی حمایت کرکے اور اس معاہدے پر ایک عالمی اتفاق رائے موجود ہے.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی صدر کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کے حوالے سے کچھ ممالک کے بغیر کوئی ملک ٹرمپ کی حمایت نہیں کرتے ہیں.

ایرانی وزات خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل برائے امریکی امور نے کہا کہ کیوبا، بولیویا، نیکاراگوا، ایکواڈور اور وینزویلا کا مقصد دوسرے ممالک کو لوٹ مارنا نہیں بلکہ ان کا اصلی مقصد باہمی اتحاد اور یکجہتی قائم کرنا ہے.

9393*274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@