امریکہ القدس پر دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے: ایرانی سفیر

نیو یارک، 15 دسمبر، ارنا - اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ امریکی سفیر کے حالیہ ڈرامائی انداز میں ایران پر الزامات لگانے کا اصل مقصد دنیا کی القدس کو صہیونی دارالخلاقہ تسلیم کرنے کے غیرانسانی فیصلے سے توجہ ہٹانا ہے.

'غلام علی خوشرو' نے گزشتہ روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی مندوب کی جانب سے ایران پر یمن کو میزائل دینے کا الزام ڈراما بازی کے سوا کچھ نہیں ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ یمنی بچوں اور عورتوں کو خون میں نہلانے کے لئے سعودی عرب کو مختلف ھتھیار فراہم کررہا ہے اس لئے امریکی حکام خود بے نقاب نہیں کرنا چاہتے.

یاد رہے کہ اقوام متحدہ میں خاتون امریکی مندوب ایران مختلف من گھڑت الزامات کو دہراتے ہوئے دعوی کیا کہ ایران سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے اور جوہری معاہدے کے باوجود ایران کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی.

امریکی مندوب 'نیکی ہیلی' نے الزام لگایا کہ ایران یمن میں حوثیوں کو میزائل فراہم کررہا ہے اور یہ میزائل ایران کی شہید باقری عسکری بیس تیار کئے گئے ہیں.

ایرانی سفیر نے امریکی مندوب کے الزامات کے جواب میں کہا کہ بدقسمتی سے انھوں نے یمنی قوم پر غربت، غذایی قلت اور عذاب مسلط کیا ہے مگر یمنی عوام جارحیت، بمباری اور دھمکیوں کے سامنے ہرگز سر نہیں جھکائیں گے.

خوشرو نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کی جانب سے سعودیہ کو ھتھیاروں کی فروخت کا سلسلہ بند ہونا چاہئے جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران یمن میں فوری جنگ بندی اور فضائی بمباری روکنے کا مطالبہ کرتا ہے.

274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@