اسلامي دنيا ٹرمپ كے جاہلانہ فيصلے پر ردعمل كا اظہار كرے: فلسطيني رہنما

قم، 15 دسمبر، ارنا - فلسطيني اسلامي جہاد كي تحريك كے نمائندے نے اسلامي دنيا ميں موجود حاليہ تنازعات كو ٹرمپ كي شيطاني سازش كي اصلي وجہ قرار ديتے ہوئے كہا ہے كہ امريكي صدر كے اس فيصلہ ان كے دوسري سازشوں كا دروازہ ہے اسي لئے اسلامي دنيا اس پر رد عمل كا اظہار كرے.

يہ بات 'ناصر ابو شريف' نے آج بروز جمعرات ايراني مذہبي صوبے قم ميں منعقدہ ايك نشست ميں خطات كرتے ہوئے كہي.

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ناجائز صہيوني رياست بہت زيادہ وسائل اور ميڈيا كے صاحب ہے اور قرآن پاك كے مطابق اس كا مقصد دنيا كي تباہي ہے تو اسلامي دنيا كو باہمي اتحاد كے ساتھ ان كو شكست دينا چاہيئے.

ابو شريف نے كہا كہ جابر صہيونيوں چند مہينے سے پہلے مسجد الاقصي ميں اليكٹرانكس دروازے كو نصب كرنا چاہتا تھا مگر مظلوم فلسطيني قوم كے مستحكم ارادے كے ساتھ ناكام ہوگئي.

انہوں نے مزيد كہا كہ آج مظلوم فلسطيني عوام پر مدد كي ضرورت ہے اور قم كے ديني مدارس اس عوام كي حمايت ميں اہم كردار ادا كر سكتے ہيں اور اسلامي جمہوريہ ايران اسلامي انقلاب كي وجہ سے دنيا ميں ايك نئي اور اعلي پوزيشن پر ہے اسي لئے ايراني مذہبي رہنماء ناجائز صہيوني رياست سے مقابلہ كرنے كے لئے باہمي اتحاد قائم كريں.

انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ دنيا بھر ميں اسلام كا تعارف كرنا ہماري اہم ذمہ داري ہے.

ايراني صوبے قم كے ديني مدارس كے سربراہ آيت اللہ 'عليرضا اعرافي' نے كہا كہ ہم امريكي صدر كي جانب سے امريكي سفارت خانے كو تل ابيب سے بيت المقدس منتقل كرنے اور مقبوضہ بيت المقدس كو اسرائيل كا دارالحكومت تسليم كرنے كے فيصلے كي شديد مذمت كر رہے ہيں اور يقيني طور پر ان كي شيطاني سازش اسلامي دنيا كے اتحاد كي مضبوطي ہے.

انہوں نے ميانمار ميں انساني حقوق كي خلاف ورزي كي مذمت كرتے ہوئے كہا كہ ہميں مظلوم يمني قوم بالخصوص آيت اللہ شيخ عيسي قاسم كے خلاف وحشيانہ اقدامات پر نفرت كرنا چاہيئے كيوكنہ عوام، سائنسدانوں، مذہبي رہنماوں اور ماہر افراد پر دباؤ ڈالنا ايك غير انساني اور غير اسلامي اقدام ہے.

خيال رہے كہ عالمي مخالفت كے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے مقبوضہ بيت المقدس كو اسرائيل كا دارالحكومت تسليم كرنے كا اعلان كرتے ہوئے امريكي سفارت خانے كو تل ابيب سے بيت المقدس منتقل كرنے كي ہدايات جاري كرديں.

واضح رہے كہ القدس شريف مسلمانوں كا پہلا قبلہ گاہ اور فلسطيني سرزمين سے الگ نہ ہونے والا حصہ ہے جس كو مسلمانوں اور پورے عالم اسلام كے درميان اہم حيثيت حاصل ہے.

يقينا قدس شريف اسلامي ملك فلسطين كا حقيقي اور اصل دارالخلافہ ہے اور امريكہ منفي اقدامات اور بحرانوں سے اس حقيقت كو نظرانداز نہيں كرسكتا.

9393*274**

ہميں اس ٹوئٹر لينك پر فالو كيجئے. IrnaUrdu@