ايران اور چين كے درميان صنعتي اور اقتصادي تعاون كے معاہدے پر دستخط

تہران، 15 دسمبر، ارنا - ايراني صنعتوں كي ترقي اور بحالي كي تنظيم(ايڈرو) اور چيني چيمبر آف كامرس كے درميان صنعتي اور اقتصادي تعاون كي ترقي كے معاہدے پر دستخط كئے گئے.

ايراني ايڈرو تنظيم كے سربراہ 'منصور معظمي' نے اس تنظيم كے تعميري كردار كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ ايراني صنعتوں كي ترقي اور بحالي كي تنظيم اور چيني كمپنيوں كے درميان صنعت، كان كني اور كاروباري شعبوں ميں دوطرفہ اقتصادي تعلقات كو فروغ دينے كے لئے متعدد مواقع موجود ہيں.

معظمي نے ايران ميں چيني كمپنيوں كي سرمايہ كاري پر زور ديتے ہوئے كہا كہ ايڈرو تنظيم چيني نجي شعبے كي كمپنيوں كے لئے ايك دروازے كے طور پر كردار ادا كر سكتي ہے.

انہوں نے اسلامي جمہوريہ ايران اور چين كے درميان بينكاري اور انشورنس كے مسائل كے حل كے حوالے سے ايراني وزير صنعت، كان كني اور تجارت كے بيانات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ ايسي ركاوٹوں كو دور كرنا كثير الجہتي تعلقات بڑھانے كے لئے ايك سنہري موقع ہے.

انہوں نے مزيد كہا كہ ہم براہ راست اور چيني نجي شعبوں كي حمايت سے اس ملك كي كمپنيوں كے ساتھ باہمي تعاون كر سكتے ہيں.

9393*274**

ہميں اس ٹوئٹر لينك پر فالو كيجئے. IrnaUrdu@