ایران،چین کا باہمی دلچسپی اور سیکورٹی امور پر تعاون بڑھانے پر اتفاق

بیجنگ، 14 دسمبر، ارنا - ایرانی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف سٹاف برائے بین الاقوامی تعلقات نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران چین کے ساتھ دفاعی اور سیکورٹی تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے.

ارنا كے نمائندے كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے بريگيڈير جنرل قدير نظامي نے كہا كہ بين الاقوامي اور خطے كے معاملات ميں چين اور ايران كے درميان يكساں موقف پاياجاتا ہے جس كو مشتركہ مفادات كے تحت استعمال كرنے كي ضرورت ہے.

دونوں ممالك كے درميان پہلي بار مشتركہ فوجي كميشن كا اجلاس بيجنگ ميں چين كي وزارت دفاع ميں منعقد ہوا ہے.

انہوں نے كہا كہ اس اجلاس ميں فريقين نے باہمي دفاعي تعلقات كو شارٹ، ميڈيم اور لانگ ٹرم كے تناظر ميں جاري ركھنے كے لئے بات چيت كي ہے.

ايراني فوجي كمانڈر نے مزيد كہا ايران مشرقي وسطي اور چين مشرقي ايشيا ميں ايك فوجي طاقت ہے اس تناظر ميں دونوں ممالك ايك دوسرے كے مفادات كي حفاظت كے لئے دفاعي ، فوجي اور سيكورٹي تعاون كو فروغ دينے كا ارادہ ركھتے ہيں.

ايراني فوجي وفد بيجنگ ميں اپنے دو دن كے قيام كے دوران چيني وزير دفاع سيمت ديگر اہم فوجي اعلي عہديداروں سے مختلف موضوعات كے بارے ميں تبادلہ خيال كررہے ہيں .

1*274**

ہميں اس ٹوئٹر لينك پر فالو كيجئے. IrnaUrdu@