ایران جوہری معاہدہ: تمام فریقن کی تعمیل سے عالمی سلامتی کیلئے فائدہ ہوگا: لاریجانی

رشت، 14 دسمبر، ارنا - ایرانی اسپیکر نے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کے نفاذ کے لئے تمام فریقین کے اپنے وعدوں پر قائم رہنے سے خطی اور عالمی سلامتی کے لئے فائدہ پہنچے گا.

ان خیالات کا اظہار 'علی لاریجانی' نے ایران کے شمالی صوبے گیلان کے دارالحکومت 'رشت' پہنچنے پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے کہا ہے کہ اگر امریکی کانگریس ایرانی جوہری معاہدے کے خلاف ورزی کرتے ہوئے اسے ختم کرنے کی کوشش کریں تو ایران کے پاس اس کے رد عمل میں مختلف آپشنز موجود ہے.

یاد رہے امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ اکتوبر میں جوہری معاہدے پر ایران کے عمل درآمد کی توثیق کرنے سے انکار کردیا تھا.

امریکی صدر ہر تین ماہ بعد معاہدے پر ایران کے عمل درآمد کی رپورٹ کانگریس کو پیش کرنے کے پابند ہیں اور صدر ٹرمپ

کی جانب سے توثیق نہ کرنے کے بعد اب کانگریس کے پاس ایران کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کے لیے 60 روز کا وقت ہے جو اب ختم ہورہا ہے.

اس سے پہلے ایران کے مختلف سیاسی اور انتظامی عہدیداران نے امریکی کانگریس کو ایران کے خلاف کوئی بھی مہم جوئی اور قدم اٹھانے سے خبردار کیا ہے.

1*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@