یمن میں جاری بھیانک جنگ کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے: ظریف

تہران، 13 دسمبر، ارنا - ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یمن کے مسئلے کا حل فوجی طریقہ نہیں بلکہ وہاں جاری بھیانک جنگ کو سب مل کر ختم کریں.

'محمد جواد ظریف' نے بدھ کے روز اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں مزید کہا کہ ہم یمن کے بحران کو فوجی طریقے سے ہٹ کے کسے بھی پُرامن ذریعے حل کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ یمن میں فوری جنگ بندی کے نفاذ، انسانی ہمدری کی بنیاد پر امداد کی ترسیل اور تمام یمنی فریقین کے درمیان مذاکرات کے آغاز کے لئے مدد کرنے پر تیار ہیں.

تفصیلات کے مطابق، سعودی عرب کی قیادت میں فوجی اتحاد نے اپریل 2014 سے یمن پر فضائی اور زمینی جارحیت کا آغاز کیا جس میں اب تک ہزاروں نہتے یمنی شہری بشمول بچے اور عورتیں جان بحق اور 70 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں.

9410*274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@