ملائیشیا کے عالمی ریاضی مقابلوں میں ہونہار ایرانی بچوں کی اعلی کارکردگی

کوالالمپور، 13 دسمبر، ارنا - ملائیشیا میں منعقدہ 2017 بین الاقوامی ریاضی مقابلوں میں ہونہار ایرانی کم عمر طالب علموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعزازات حاصل کئے.

تفصیلات کے مطابق، ملائیشیائی دارالحکومت میں آئےمیتھ 2017 کے عنوان سے ریاضی کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں 41 ممالک سے 500 کے بچوں نے شرکت کی.

ان مقابلوں میں چار سے 6 سال کی عمر کے بچوں نے حصہ لیا.

ایران کے کم عمر طالب علم محمد مہدی قاسمی نے A گروپ میں پہلی پوزیشن، آروین سلیمی اور محمد طہ قاسمی نے B اور C گروپوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی.

274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@