ویانا میں ایران جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس

ویانا، 13 دسمبر، ارنا - ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کے نفاذ سے متعلق مشترکہ کمیشن کے 10ویں اجلاس کا انعقاد بدھ کے روز آسٹرین شہر 'ویانا' میں کیا گیا.

تفصیلات کے مطابق، اعلی ایرانی جوہری مذاکرت کار 'سید عباس عراقچی' اور یورپی یونین خارجہ پالیسی کی نائب سربراہ 'ہلگا شمد' مشترکہ کمیشن کے اجلاس کی صدارت کی.

اس موقع پر گروپ 1+5 کے رکن ممالک کے سنیئر حکام بھی موجود تھے.

اس اجلاس میں جوہری معاہدے کے نفاذ سے متعلق امریکی خلاف ورزیوں کے مسئلے کو اٹھایا جائے جبکہ عالمی جوہری توانائی ادارے نے اپنی 9 رپورٹس میں ایران کے اپنے وعدوں پر قائم رہنے کی تصدیق کردی ہے.

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ اکتوبر میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی توثیق سے انکار کردیا جبکہ دنیا کے مختلف ممالک بالخصوص یورپی یونین نے ایران سے جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا.

یورپی رہنماوں کا بھی کہنا تھا کہ ٹرمپ معاہدے کو ختم کرنے کا اختیار نہیں رکھتے.

274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@