ایران کی پاور لفٹنگ ٹیم نے جارجیا کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

تہران، 13 دسمبر، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی پاور لفٹنگ ٹیم کے کھیلاڑیوں نے جارجیا میں منعقدہ بین البر چیمپئن شپ مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی.

تفصيلات كے مطابق، ايراني پاور لفٹنگ ٹيم نے جارجيا كے دارالحكومت تبليسي ميں منعقد ہونے والے بين البر چيمپئن شپ مقابلوں ميں دوسرے حريفوں كو شكست دے كر پہلي پوزيشن اپنےنام كر لي.

ياد رہے كہ ايراني پاور لفٹنگ ٹيم نے رواں سال جولائي كے مہينے ميں بھي جارجيا ميں منعقدہ عالمي مقابلوں ميں پہلي پوزيشن حاصل كي ہے.

تفصيلات كے مطابق، بين البر پاور لفٹنگ چيمپئن شپ مقابلے 8 سے 13 دسمبر تك جارجيا كے شہر تبليسي ميں منعقد ہو رہے ہيں جس ميں ايران سے 23 كھيلاڑي اور دوسرے ممالك سے 100 سے زائد كھيلاڑيوں نے شركت كي ہے.

9410*274**

ہميں اس ٹوئٹر لينك پر فالو كيجئے. IrnaUrdu@