ایران میں عالمی پرنٹنگ انڈسٹری کی نمائش کا افتتاح

تہران، 13 دسمبر، ارنا – ایرانی دارالحکومت تہران میں 24 ویں عالمی پرنٹنگ، پیکیجنگ اور متعلقہ مشینری کی نمائش کا افتتاح کیا گیا جس میں 650 ملکی اور غیرملکی کمپنیاں شریک ہیں.

تفصیلات کے مطابق، منعقدہ عالمی نمائش میں 18 ممالک کی 200 کمپنیاں بالخصوص جرمنی، اٹلی، فرانس، آسٹریا، سوئٹزرلینڈ، سویڈن، ترکی، تائیوان، چین، کوریا، بھارت، سلووینیا، عراق، افغانستان، عمان، آرمینیا اور جمہوریہ آذربائیجان کی کمپنیاں شریک ہیں.

اس نمائش کی افتتاحی تقریب میں پبلشرز ایسوسی ایشن کے صدر'جلیل غفاری رہبری' نے کہا کہ منعقدہ 24 ویں عالمی پرنٹنگ، پیکیجنگ اور متعلقہ مشینری کی نمائش میں غیرملکی حصہ لینے والوں کی موجودگی ٹیکنالوجی کی منتقلی کی علامت ہے.

غفاری رہبر نے کہا کہ اس نمائش کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران اور دوسری ممالک کے در میان پرنٹ انڈسٹری کی مشینری کو خریدنے اور فروخت کے لئے کئی معاہدوں پر دستخط کر رہے ہیں.

پرنٹ ایکسپورٹرز کے یونین کے سربراہ 'بابک عابدین' نے ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کے دوران ایرانی پرنٹ انڈسٹری میں بعض رکاوٹیں موجود تھیں جو گزشتہ دو سال اس پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایسے مسائل حل ہوگئے ہیں.

تفصیلات کے مطابق، 24 ویں عالمی پرنٹنگ، پیکیجنگ اور متعلقہ مشینری کی نمائش 13 سے 16 دسمبر تک ایرانی دارالحکومت تہران میں جاری ہوگی.

9393٭274٭٭

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@