ایرانی گیس کی برآمدات میں 64 فیصد کا اضافہ

تہران، 13 دسمبر، ارنا - ایرانی قومی گیس کمپنی کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا کہ پچھلے سال کے مقابلے میں ایران کی گیس برآمدات کا حجم میں اس سال کے پہلے پانچ مہینوں میں 64 فیصد اضافہ ہوا ہے.

'بہزاد بابازاده' نے موجودہ ايراني حکومت کے پہلے100دنوں کے دوران قومي گيس کمپني کي کارکردگيوں کي وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 100 دنوں کے دوران ايران سے عراق ميں قدرتي گيس کي برآمدات کي شرح روزانہ 7 ملين ميٹر کيوبک سے 14ملين ميٹر کيوبک تک پہنچ گئي ہے.

انہوں نے کہا کہ تازہ تريں اعداد و شمار کے مطابق روان سال کے ابتدا سے آگست تک ايران سے دوسرے ممالک کو روزانہ 50 ملين ميٹر کيوبک گيس برآمد کي گئي ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے ميں اس کي شرح ميں 64 فيصد اضافہ ديکھنے ميں آيا ہے.

بابازاده نے کہا کہ في الحال ترکي، ايراني گيس کا سب سے بڑا گاہک ہے جو بصرہ اور عراق ميں گيس پائپ لائن کے منصوبے کے نفاذ کے ساتھ عراق کو ايراني گيس کي برآمدات کي شرح ميں روزانہ 40 ملين ميٹر کيوبک تک پہنچ جائے گي.

9410*274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@