ایرانی ٹیبل ٹینس ٹیم کی خواتین کھیلاڑیوں نے ایشیائی مقابلوں میں 6 تمغے جیت لئے

تہران، 13 دسمبر، ارنا - ایرانی خواتین کی ٹيبل ٹينس کھیلاڑیوں نے 2017 پیرا ایشیائی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 6 تمغے جیت لیے.

قومي پيرا لمپيک کميٹي کے مطابق،ايراني خواتين کي ٹيبل ٹينس کھيلاڑيوں' آيدا فاضل نيا و فاطمه محمدي' نے منگل کے روز متحدہ عرب امارات ميں منعقد ہونے والے پيرا ايشيائي مقابلوں ميں قازق حريف کو 0-3 کے ساتھ شکست دے کر ايک کانسي تمغہ جيت ليا.

ايراني ٹيم نے ان مقابلوں کے سينگل حصے ميں 2 طلائي، ايک چاندي اور 2 کانسي کے تمغے حاصل کرليے.

ان مقابلوں ميں 'مريم گيلاني اور زہرا انصاريان' نے دو سونے 'فرزانه سہرابي تبار' نے ايک چاندي اور 'آيدا فاضل نيا اور فاطمه محمدي' نے بھي دو کانسي کے تمغے اپنے نام کر ليے.

تفصيلات کے مطابق، 2017 پيرا ايشيا‏ئي مقابلے 8 سے 13 دسمبر تک متحدہ عرب امارات ميں جاري ہے.

9410*274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@