اگلے سال ملک میں تیل کی قیمت 55 ڈالر فی بیرل کے درمیان ہوگی: ایران

تہران، 13 دسمبر، ارنا – ایرانی مجلس (پارلیمنٹ) کے ترجمان برائے منصوبہ، بجٹ اور حساب کے کمیشن نے کہا ہے کہ تیل، کسٹم اور ٹیکس کی ملکی آمدنی کی مبنی پر نئے ایرانی سال کے بجٹ میں تیل کی قیمت 55 ڈالر فی بیرل کے درمیان ہوگی.

یہ بات 'محمد مہدی مفتح' نے نئے ایرانی سال کے بجٹ کے مسودے کے حوالے سے کہی.

انہوں نے کہا کہ نئے ایرانی سال کے بجٹ کے جائزہ لینے کے پہلے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں حکومتی ترجمان جو اسٹريٹجک منصوبہ بندی اور نگرانی کے نائب صدر ہيں 'محمدباقر نوبخت' نے شرکت کی.

مفتح نے کہا کہ تیل، ٹیکس اور کسٹم کے ذریعے ملک کی آمدنی 35/19 لاکھ ارب تومان ہے اسی لئے نئے ایرانی سال کے بجٹ میں تیل کی قیمت 55 ڈالر فی بیرل کے درمیان ہوگی.

تفصیلات کے مطابق، ایرانی صدر مملکت حسن روحانی نے اتوار کے روز نئے ایرانی سال کے بجٹ کے مسودے کو پارلیمنٹ میں پیش کیا.

**274*9393

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@