ایران جوہری معاہدے پر کانگریس کو کوئی جلدی نہیں: امریکی ترجمان

نیو یارک، 13 دسمبر، ارنا - خاتون امریکی ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت کانگریس کے ساتھ ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے کسی پیشرفت تک پہنچنے کے لئے پُرامید ہے تاہم اس عمل کے لئے کوئی حتمی ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا.

ترجمان وائٹ ہاؤس 'سارا سینڈرز' نے گزشتہ روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت اور کانگریس کے متعلقہ حکام ایران جوہری معاہدے پر کام کررہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین کا مقصد ہے کہ اس حوالے سے کسی پیشرفت سامنے ہو.

خاتون امریکی ترجمان نے مزید کہا کہ کانگریس کو کوئی حتمی ٹائم فریم دینے کا نہیں کہا اور نہ ہی اس سے ایران مخالف پابندیوں کے از سرنو نفاذ مطالبہ کیا گیا ہے.

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ اکتوبر میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی توثیق سے انکار کردیا جبکہ دنیا کے مختلف ممالک بالخصوص یورپی یونین نے ایران سے جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا.

یورپی رہنماوں کا بھی کہنا تھا کہ ٹرمپ معاہدے کو ختم کرنے کا اختیار نہیں رکھتے.

274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@