ملکی فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے ایرانی تجربات سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں: پاکستانی وزیر

اسلام آباد، 13 دسمبر، ارنا - پاکستان کی خاتون وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات اور قومی ورثہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے تجربات سے فائدہ لینے کا خواہشمند ہے.

یہ بات 'مریم اورنگزیب' نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایرانی فلم میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے ایران کی معیاری فلم صنعت کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایرانی فلموں کو بے حد پسند کیا جاتا ہے.

انہوں نے کہا ایران کے فلموں میں انسانی اور اسلامی معیار پر خاص توجہ دی جاتی ہے جس کی وجہ سے ایرانی فلمیں دنیا میں اپنا لوہا منوایا ہے.

پاکستانی وزیر نے کہا پاکستانی عوام اور خاص طور پر نوجوان طبقہ ایرانی فلموں کے ذریعہ ایرانی عوام کی ثقافت سے آشنا ہوسکتے ہیں.

وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے فیسٹیول منعقد کرنے پر ایرانی سفارت خانے کا شکریا ادا کرتے ہوئے کہا اس فیسٹیول نے اسلام اباد کے نوجوانوں اور شہریوں کے لئے ایرانی ثفاقت سے آشنا ہونے کا موقع فراہم کیا ہے.

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ ثقافت سمیت تمام شعبوں میں روابط کو فروغ دینے کا خواہان ہے.

اس موقع پر انہوں نے ایرانی سفیر سمیت دیگر میہمانوں کے ہمراہ شمعیں روشن کرکے اور کیک کاٹ کر فلم میلہ کا باقاعدہ افتتاح کیا.

ایرانی فلم پی این سی اے اور لوک ورثہ میں پانج دن کے لئے عوام کے لئے دیکھایا جائے گا.

1*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@