ایران، پاکستان کیساتھ ثقافتی اور آرٹس شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کیلئے پُرعزم

اسلام آباد، 13 دسمبر، ارنا - پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پاکستان کے ساتھ ثقافتی اور آرٹس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے جس سے دونوں ممالک کے عوام مزید قریب ہوں گے.

یہ بات 'مہدی ہنردوست' نے پاکستان نیشنل کونسل اف دی آرٹس اور ایرانی ثقافتی قونصلت کے مشترکہ تعاون سے منعقدہ پانج روزہ ایرانی فلمی میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ مغربی ثقافتی یلغار سے مقابلہ کے لئے اپنے ملکی اور اسلامی ثقافت کو فروغ دینا ہوگا.

انہوں نے کہا ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد جوانوں اور نوجوانوں کو اسلامی اقدار اور تعلیمات سے روشناس کرانے کے لئے فلمی صنعت کی اہمیت پر خصوصی توجہ دی گئی.

اسلامی معیار پر نئی نسل کی تربیت کا زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہم اپنے نوجوانوں کو اس طرح تربیت کرنی چاہیئے کہ وہ ہمارے ثقافت اور اسلامی تعلیمات کی حفاظت کرسکیں.

انہوں نے کہا مغربی ممالک ہمارے معاشرے کو بگاڑنے کے لئے کوئی بھی موقع کو ہاتھ سے نہیں دیتے.

ایران کے سفیر نے پاکستان کے وزیر مملکت مریم اورنگزیب کے ہمراہ شمعیں روشن کرکے اور کیک کاث کر فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح کیا.

ایرانی فلم فیسٹیول پی این سی اے اور لوک ورثہ میں ہوگا.

1*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@