القدس، فلسطین کا دارالخلافہ رہے گا، ٹرمپ نے غلط فیصلہ لیا: صدر روحانی

تہران، 12 دسمبر، ارنا - ایران کے صدر نے اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے غیرمعمولی اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی روانگی سے پہلے کہا ہے کہ بیت المقدس، فلسطینی ریاست کا دارالخلافہ رہے گا جبکہ اس کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کا فیصلہ غلط اور غیرقانونی ہے.

یہ بات ڈاکٹر 'حسن روحانی' نے منگل کی شام او آئی سی کے سربراہی اجلاس میں ترکی روانگی سے پہلے تہران کے بین الاقوامی مہرآباد ہوائے اڈے پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کی سرزمین کا تعلق پورے مسلمانوں سے ہے اور یہی حکومت فلسطین کا دارالحکومت رہے گا اور ہم ہرگز اس مسئلے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے.

انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں عالم اسلام اور شرکا کو یہ پیغام دیں گے کہ مسئلہ فلسطین پورے عالم اسلام کا مسئلہ ہے اور القدس کا تعلق دنیا کے تمام مسلمانوں سے ہے.

ڈاکٹر روحانی نے مزید کہا کہ آج دنیائے اسلام میں یکجہتی، اتحاد اور ہم آہنگی ہے اور ہم یکصدا اور یکجاں ہو کر امریکہ کے سامنے کھڑے ہوں گے اور اسے بتادیں گے کہ وہ اپنے عزائم میں ناکام رہے گا.

انہوں نے ٹرمپ کے فیصلے کو مسلمانوں کے خلاف گستاخانہ قدم قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ امریکی صدر کا فیصلہ غیرقانونی اور غلط فیصلہ ہے بلکہ فلسطین سرزمین جو غیر اور اغیار میں شامل ہوگا وہ صرف اور صرف قابض صہیونی حکمران اور فورسز ہیں.

خیال رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے رکن ممالک کے سنیئر حکام کے اجلاس کا منگل کے روز ترک شہر استنبول میں آغاز ہوگیا جس کا مقصد بیت المقدس کو صہیونی دارالخلافہ تسلیم کرنے کے امریکی فیصلہ کا موثر طریقے سے مقابلہ کرنا ہے.

اس نشست میں تمام رکن ممالک بشمول اسلامی جمہوریہ ایران کے وفد شریک ہیں.

ماہرین اجلاس کا مقصد ڈونلڈ ٹرمپ کے بیت المقدس کے حوالے سے حالیہ فیصلے سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی تیار کرنا ہے.

اسلامی ممالک کے ماہرین اس نشست کے ڈرافٹ کو تیار کریں گے جس کے بعد اسے توثیق کے لئے کل بروز بدھ وزرائے خارجہ کی نشست میں پیش کیا جائے گا.

صدرمملکت ڈاکٹر حسن روحانی کی قیادت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی سطح وفد اسلامی تعاون تنظیم کے غیرمعمولی اجلاس میں شرکت کے لئے منگل کی شام ترک شہر استنبول پہنچ جائے گا. وزیرخارجہ محمد جواد ظریف بھی اس وفد میں شامل ہوں گے.

274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@