استنبول میں بیت المقدس پر 'او آئی سی' کے سنیئر حکام کے اجلاس کا آغاز

انقرہ، 12 دسمبر، ارنا - اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے رکن ممالک کے سنیئر حکام کے اجلاس کا منگل کے روز ترک شہر 'استنبول' میں آغاز کیا گیا جس کا مقصد بیت المقدس کو صہیونی دارالخلافہ تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کا موثر طریقے سے مقابلہ کرنا ہے.

تفصیلات کے مطابق، او آئی سی سنیئر حکام کے اجلاس کے بعد تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہوں کا اجلاس ہوگا.

اس نشست میں تمام رکن ممالک بشمول اسلامی جمہوریہ ایران کے وفد شریک ہیں.

ماہرین اجلاس کا مقصد ڈونلڈ ٹرمپ کے بیت المقدس کے حوالے سے حالیہ فیصلے سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی تیار کرنا ہے.

اسلامی ممالک کے ماہرین اس نشست کے ڈرافٹ کو تیار کریں گے جس کے بعد اسے توثیق کے لئے کل بروز بدھ وزرائے خارجہ کی نشست میں پیش کیا جائے گا.

صدرمملکت ڈاکٹر 'حسن روحانی' کی قیادت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی سطح وفد اسلامی تعاون تنظیم کے غیرمعمولی اجلاس میں شرکت کے لئے منگل کی شام ترک شہر استنبول پہنچ جائے گا. وزیرخارجہ 'محمد جواد ظریف' بھی اس وفد میں شامل ہوں گے.

274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@