جوہری معاہدہ: ایران اپنے وعدوں پر قائم ہے: سربراہ اقوام متحدہ

تہران، 12 دسمبر، ارنا - اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران عالمی جوہری معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر مکمل قائم ہے.

یہ بات 'انٹونیو گوٹیریش' نے منگل کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو پیش کی جانب والی اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہی.

فرانسیسی 'لاناسیوں' خبر رساں ادارے کے مطابق، انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بین الاقوامی جوہری معاہدے کے مطابق عمل کرکے اس کا احترام کر رہا ہے.

گوٹیریش نے کہا کہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کو یقینی بنانے کے لئے جوہری معاہدہ سب سے بہترین طریقہ ہے.

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے امریکی صدر کی جانب سے ایران کی دیانتداری کی عدم توثیق کی وجہ سے ایران اور گروپ 5+1 کے ممالک عالمی معاہدے کے مستقبل پر پریشان اور بے بس ہیں.

فرانسیسی نیوز ایجنسی کے مطابق، امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی دیانتداری کی تصدیق کے فیصلے کو امریکی کانگریس کو سپرد کر دیا ہے.

یاد رہے کہ عالمی ایٹمی توانائی ادارے نے جوہری معاہدے پر بار بار اسلامی جمہوریہ ایران کی دیانتداری کی تصدیق کی.

9393*274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@