ایرانی صوبے کرمان کے ہجدک علاقے میں  دوسری بار کیلئے شدید زلزلے کے جھٹکے

کرمان، 12 دسمبر، ارنا – ایرانی مشرقی جنوبی صوبے کرمان کے ہجدک علاقے میں 6.2 شدت کے زلزلے محسوس کئے گئے.

تفصیلات کے مطابق، صوبے کرمان کے ہجدک علاقے میں مقامی وقت کے مطابق آج بروز منگل دوپہر 12 بج کر 15 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے.

صوبے کرمان کے دپٹی گورنر برائے تعمیراتی امور 'سید مصطفی آیت اللہی' نے کہا کہ زلزلے کے باعث ممکنہ نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے.

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکار کی گئی ہے اور اس کا مرکز کرمان سے 80 کلومیٹر دوری پر واقع ہجدک کا علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی.

یاد رہے کہ ہجدک علاقے میں 1 دسمبر کو مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی صبح 6 بج کر 2 منٹ 6.1 شدت زلزلے محسوس کیے گئے.

9393*274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@