پاکستان میں ایرانی فلموں کی نمائش کا آغاز

اسلام آباد، 12 دسمبر، ارنا - پاکستان کے دارالحکومت میں ایرانی فلموں کی پانچ روزہ نمائش کا آغاز ہو گیا ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے عوام کے درمیان ثقافتی تعلقات کو فروغ دینا ہے.

تفصیلات کے مطابق، وفاقی دارالحکومت 'اسلام آباد' میں واقع ایرانی ثقافتی قونصل اور پاکستان کے ادارہ قومی ثقافت کے تعاون سے یہ پانچ روزہ نمائش منعقد کی جارہی ہے جس میں نامور ایرانی فلمسازوں کی فلموں کو بھی پیش کی جائے گی.

اس نمائش کی افتتاحی تقریب کا گزشتہ روز اسلام آباد میں انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر مہدی ہنردوست، پاکستان کی خاتون وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور ایران کے ثقافتی قونصلر شہاب الدین دارایی شریک تھے.

مجموعی طور پر اسلام آباد میں منعقدہ فلم نمائش میں مشہور ایرانی فلموں کو پیش کی جائیں گی جن میں بہت دور بہت پاس، باڈی گارڈ، میری جوتے کہاں ہیں، رُخ دیوانہ اور یک حبہ قند شامل ہیں.

گزشتہ مہینوں سے پاکستان میں ایرانی فلموں کی نمائش میں اضافہ ہوا ہے اور چند مہینے پہلے بھی لاہور اور راولپنڈی میں ایرانی فلموں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا تھا.

پاکستانی عوام کی جانب سے ایرانی فلموں کی نمائش کو خوب پذیرائی ملتی ہے اور توقع کی جاتی ہے دیگر شہروں میں بھی ایسی نمائشوں کے انعقاد سے دونوں برادر اور ہمسایہ ممالک کے درمیان ثقافتی، سینما اور فلمی شعبوں میں دوطرفہ سرگرمیوں کو مزید توسیع ملے گی.

274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@