ایران، بھارت کا مشترکہ ٹریڈنگ پلیٹ فارم قائم کرنے پر اتفاق

تہران، 12 دسمبر، ارنا – ایران اور بھارت کے چیمبر آف کامرس کے چيئرمین نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ ٹریڈنگ پلیٹ فارم کا افتتاح ملک کی معیشت پر مثبت اثر پڑے گا اور ہم بھارتی گاہکوں کے ساتھ براہ راست تبادلہ کر سکتے ہیں.

یہ بات 'ابراہیم جمیلی' نے گزشتہ روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور بھارت کے درمیان مشترکہ ٹریڈنگ پلیٹ فارم قائم کرنے کا مقصد شفاف ٹرانزیکشنز، نئے گاہکوں کی شناخت اور ایک قانونی فریم ورک میں ٹرانزیکشنز کو منظم کرنا ہے.

جمیلی نے کہا کہ سٹاک ایکسچینج کے ذریعہ دوطرفہ تبادلہ، شفاف ٹرانزیکشنز اور غیر ضروری درمیانی واسطوں کا خاتمہ ہوسکتے ہیں جو خریداروں اور مینوفیکچررز کے مفاد میں ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ٹریڈنگ پلیٹ فارم قا‏ئم کرنے کے ساتھ ایرانی پیٹروکیمیکل اور بٹس کی مصنوعات اصولی معیار کے مطابق بھارت کو برآمد ہوں گی.

ایرانی عہدیدار نے کہا کہ ایران اور بھارت کے اسٹاک ایکسچینج کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی ترقی دینا دونوں ممالک کے لئے فائدہ مند ہوسکتا ہے کیونکہ قریب مستقبل میں بھارت بڑے اقتصادی طاقتور ملک بن جائے گا.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے افتتاح کی حمایت کرتے ہیں کیوکنہ یہ منصوبہ دونوں ممالک کی پائیدار برآمدات پر مثبت اثر پڑ سکتا ہے اور موجودہ بینکاری تعلقات کی رکاوٹیں حل ہوں گی.

تفصیلات کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران اور بھارت کے اسٹاک ایکسچینج نے رواں سال کے ستمبر میں مشترکہ ٹریڈنگ پلیٹ فارم قائم کرنے کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کردئے.

9393*274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@