جنرل سلیمانی کا ایران کی جانب سے فلسطینی گروہوں کی بھرپور حمایت کرنے کے عزم کا اعادہ

تہران، 12 دسمبر، ارنا - سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) کے قدس کور کے کمانڈر نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے تمام فلسطینی اسلامی مزاحمتی گروہوں کی بھرپور حمایت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے.

یہ بات میجر جنرل 'قاسم سلیمانی' نے حماس تنظیم کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈ اور اسلامی جہاد موومنٹ کے کمانڈروں کے ساتھ ٹیلی فونک رابطوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر جنرل سلیمانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے تمام فلسطینی مزاحمتی فورسز کی حمایت کا سلسلہ جاری رہے گا.

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں موجود دیگر مزاحمتی فرنٹ فورس بھی القدس شریک کے تحفظ اور دفاع کے لئے آمادہ ہیں.

خیال رہے کہ عالمی مخالفت کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کی ہدایات جاری کردیں.

واضح رہے کہ القدس شریف مسلمانوں کا پہلا قبلہ گاہ اور فلسطینی سرزمین سے الگ نہ ہونے والا حصہ ہے جس کو مسلمانوں اور پورے عالم اسلام کے درمیان اہم حیثیت حاصل ہے.

یقینا قدس شریف اسلامی ملک فلسطین کا حقیقی اور اصل دارالخلافہ ہے اور امریکہ منفی اقدامات اور بحرانوں سے اس حقیقت کو نظرانداز نہیں کرسکتا.

274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@