ایران کنگ فو مقابلوں میں ایشیا کا چیمپئن بن گیا

مشہد، 11 دسمبر، ارنا - ایرانی کنگ فو اور مارشل آرٹس فیڈریشن کے سیکرٹری کے مطابق، ایران کی کنگ فو ٹیم نے ایشیائی چیمپیئن شپ مقابلوں کے دوسرے راونڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے.

يہ بات 'عزت الله ابراهيمي' نے پير كے روز ايراني شہر مقدس مشہد ميں ارنا كے نمائندے كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے كہي.

ان مقابلوں ميں ايراني مردوں اور خواتين كي ٹيموں نے پہلي پوزيشن اور افغانستان اور ازبكستان كي ٹيموں نے بالترتيب پہلي، دوسري اور تيسري پوزيشن اپنے نام كر لي.

تفصيلات كے مطابق، ايشيائي چيمپيئن شپ مقابلوں كا 9 اور 10 دسمبر كو ايراني شہر مشہد ميں انعقاد كيا گيا جس ميں ايران سميٹ عراق، كويت، تركمنستان، افغانستان، پاكستان، اردن، فلسطين، كرغستان، ازبكستان، قازقستان، تھائي لينڈ، جنوبي كوريا، چين اور مكاؤ كے ممالك سے 100 كھيلاڑيوں نے شركت كي.

9410*274**

ہميں اس ٹوئٹر لينك پر فالو كيجئے. IrnaUrdu@