ایران کی خواتین شوٹرز نے ایشیائی مقابلوں میں طلائی تمغہ جیت لیا

تہران، 11 دسمبر، ارنا - جاپان میں منعقدہ دسویں ایشیائی شوٹنگ چیمپئن شپ مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی خواتین ٹیم کی شوٹرز نے طلائی تمغہ جیت لیا.

ایرانی خواتین کی شوٹنگ ٹیم ایشیائی تیراندازی چیمپیئن شپ مقابلوں کے فائنل مرحلے میں 386،383 اور 375 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آگئی.

ان مقابلوں میں حصہ لینے والی بہارت اور جنوبی کوریا کی شوٹنگ ٹیموں نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کر لی.

خاتون ایرانی شوٹرز 'فاطمه قدرت آبادی اور ہانیه رستمیان' نے ترتیب میں پانچویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں.

ايک اور خاتون ايرانی کھیلاڑی 'سیده شیرین مرتضوی' 375 پوائنٹس کے ساتھ فائنل مرحلے تک پہنچنے میں ناکام ہوئی اور 9ويں پوزيش پر آگئی.

یاد رہے کہ گزشتہ روز خاتون ایرانی کھیلاڑی 'گلنوش سبقت اللہی' نے ایشیائی شوٹنگ مقابلوں کے سیمی فائنل مرحلے میں اپنی جاپانی حریف کو شکست دے کر ان مقابلوں کے فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا.

تفصیلات کے مطابق، 10 ویں ایشیائی تیراندازی مقابلے مردوں اور خواتین کے دو حصوں میں 8 سے 23 دسمبر تک جاپان میں منعقد ہو رہے ہیں جس میں 27 ممالک سے 407 کھیلاڑی شریک ہیں.

9410*274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@