خاتون ایرانی کھیلاڑی نے ایشیائی شوٹنگ مقابلوں کے فائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

تہران، 10 دسمبر، ارنا - خاتون ایرانی کھیلاڑی 'گلنوش سبقت اللہی' نے ایشیائی شوٹنگ مقابلوں کے سیمی فائنل مرحلے میں اپنی جاپانی حریف کو شکست دے کر ان مقابلوں کے فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا.

تفصيلات كے مطابق، خاتون ايراني شوٹرز ايشيائي شوٹنگ مقابلوں كے سيمي فائنل مرحلے ميں اپني شاندار كاركردگي كا مظاہرہ كرتے ہوئے جاپاني حريف كو شكست دے دي.

ايك اور خاتون ايراني كيھلاڑي 'آميتيس جعفري' منعقدہ مقابلوں كے سيمي فائنل مرحلے ميں اپنے حريف كے خلاف ہمكنار نہ ہوسكي اور 9ويں پوزيش پر آگئي.

واضح رہے كہ سنگل شوٹر كے زمرے ميں ايران كے نوجوان كھيلاڑي 'امير سياوش ذوالفقاريان' نے اولمپك كے مقابلوں ميں شركت كرنے كا كوٹہ حاصل كريا جو ارجنٹينا ميں منعقد ہوں گے.

اس كے علاوہ ايران كي خواتين ٹيم ميں شامل نوجوان كھيلاڑيوں نے تيراندازي مقابلوں كے 10 ميٹر كے زمرے ميں ايك چاندي تمغے كے ساتھ دوسري پوزيشن حاصل كرلي.

ايراني شوٹرز 'سيده رويا صبح خيز اور فاطمه كرم زاده' نے ان مقابلوں كے سنگل حصے ميں چوتھي اور پانچويں پوزيشن حاصل كرتے ہوئے فائنل مرحلے كے ليے كواليفائي كر ليا.

ايراني خاتون كھيلاڑي 'مريم شفيعي' دسويں پوزيشن پر آگئي مگر وہ فائنل مرحلے تك پہنچنے ميں كاميابي حاصل نہيں كرسكيں.

خيال رہے كہ 10ويں ايشيائي تيراندازي مقابلوں كا گزشتہ جمعہ سے جاپان ميں آغاز ہوا جس ميں 27 ممالك سے 407 كھيلاڑي شريك ہيں.

9393*274**

ہميں اس ٹوئٹر لينك پر فالو كيجئے. IrnaUrdu@