سري لنكا، ايران سے پيٹروكيميكل مصنوعات خريدنے كا خواہاں

تہران، 10 دسمبر، ارنا - ايران ميں تعينات سري لنكن سفير نے كہا ہے كہ ان كا ملك اسلامي جمہوريہ ايران كے ساتھ تجارتي تعلقات كي توسيع بالخصوص پيٹروكيميل مواد خريدنے كا خواہاں ہے.

يہ بات 'شريف انيس' نے اتوار كے روز تہران ميں ميڈيا كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے ايران اور سري لنكا كے درميان موجودہ اقتصادي اور تجارتي مواقع كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ دونوں ممالك سياسي، اقتصادي اور سفارتي كے شعبوں ميں اچھے تجربات كے حامل ہيں تو ہم ان تين شعبوں ميں ايران كے ساتھ باہمي تعلقات كو فروغ دينے كي كوشش كر رہے ہيں.

سري لنكن سفير نے كہا كہ ہم سياحتي شعبے ميں باہمي تعاون كي توسيع اور دونوں ممالك ميں براہ راست سرمايہ كاري كرنے پر دلچسبي ركھتے ہيں.

شريف انيس نے ايراني آئل ٹينكر كے توسط سے سري لنكا كے پانـچ ماہي گيروں كو بچانے كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ يہ ايران كے انساندوستانہ اقدام كي نشاندہي كرتا ہے.

9410*274**

ہميں اس ٹوئٹر لينك پر فالو كيجئے. IrnaUrdu@