قائد انقلاب کا صہیونی حریف کے سامنے کشتی لڑنے سے انکار پر نامور ایرانی پہلوان کو خراج تحسین

تہران، 10 دسمبر، ارنا - قائد اسلامی انقلاب حضرت 'آیت اللہ خامنہ ای' نے عالمی ریسلنگ کے حالیہ مقابلوں میں اسرائیلی حریف کے سامنے کشتی لڑنے سے انکار پر نامور ایرانی پہلوان 'علی رضا کریمی' کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ ایرانی پہلوان کے اس فیصلے سے مزید ان کو عزت ملی ہے.

ایرانی پہلوان علی رضا کریمی آج بروز اتوار اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے ساتھ ملاقات کی.

اس موقع پر قائد انقلاب نے علی رضا کریمی کو مخاط کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ نے عزت افزائی کی اور ایک اہم بڑے مقصد کے لئے اپنے حق سے دستبردار ہوئے.

ایرانی سپریم لیڈر نے پولینڈ میں حالیہ عالمی انڈر 23 فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں علی رضا کریمی کے عزتمندانہ رویے کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ آپ نے روائتی پہلوانوں کے طرز عمل پر چلتے ہوئے ایران کی عزت میں مزید اضافہ کردیا ہے.

خیال رہے کہ ایرانی پہلوان 'علیرضا کریمی' نے پولينڈ کے عالمی کشتی مقابلوں کے حساس مرحلے صہیونی حریف کے ساتھ کشتی لڑنے سے انکار کردیا جس سے وہ تمغہ جتنے کے حتمی چانس سے محروم رے.

9393*274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@