ایران اور پاکستان کا بینکاری تعلقات کی بحالی پر تبادلہ خیال

کراچی، 10 دسمبر، ارنا - پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور پاکستانی اسٹیٹ بینک کے سربراہ نے ایک ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیام بینکاری کے شعبے میں باہمی تعلقات کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا.

ایرانی سفیر 'مہدی ہنردوست' نے پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ کے دارالخلافہ کراچی کے دورے کے موقع پر 'طارق باجوہ' کے ساتھ ملاقات کی.

اس موقع پر ایرانی سفیر نے کہا کہ پاک ایران اقتصادی اور تجارتی تعاون کے فروغ کے لئے بینکنگ چینل کی بحالی ناگزیر ہے.

انہوں نے کہا کہ ایران نے اس سے پہلے پاکستان میں اپنے بینکوں کے شاخیں کہلوانے کے لئے ایک فہرست پاکستانی حکومت کو فراہم کی ہے.

بینکنگ شعبے کی بحالی لئے اٹھائے گئے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے مہدی ہنردوست نے کہا کہ اس مقصد کے لئے مختلف معاہدوں پر طے پاچکے ہیں مگر ان پر عمل درآمد کا آغاز نہیں ہوا.

پاکستانی اسٹیٹ بینک کے سربراہ نے بھی ایران کے ساتھ روابط کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان بینکنگ روابط کی بحالی کی حمایت کرتے ہیں اور اس حوالے سے بعض اقدامات بھی کئے جاچکے ہیں.

خیال رہے کہ ایرانی سفیر نے دورہ کراچی کے موقع پر صوبے کے سیاسی، اقتصادی اور دینی رہنماوں اور حکام کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں.

1*274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@