چابہار کی 'شہید بہشتی' بندرگاہ  کے دوسرے فیز کے 15 فیصد کے عمل درآمد کا آغاز

تہران، 10 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے جنوب مشرقی ساحلی علاقے چابہار میں تعمیر ہونے والی شہید بہشتی بندرگاہ کے دوسرے فیز کے 15 فیصد سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے.

یہ بات نائب ایرانی وزیر مواصلات اور پورٹس اتھارٹی کے سربراہ 'محمد راستاد' نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید کہا کہ پورٹس اتھارٹی، شہید بہشتی بندرگاہ کے دیگر فیزوں کو فروغ دینے کے لیے فیز 1 کی صلاحیتوں سے استعمال کرنے کی خواہاں ہے.

انہوں نے مزید بتایا کہ بندرگاہ کے فیز 2 کے مکمل اجرا کے لیے مستقبل میں منصوبہ بندی کی جائے گی.

نائب ایرانی وزیر مواصلات نے کہا کہ اس بندرگاہ کی افغانستان، پاکستان اور وسطی ایشیا جیسے ملکوں سے قربت کی وجہ سے قریب مستقبل میں یہ بندرگاہ، شمالی -جنوبی اور مشرقی-مغربی راہداریوں میں مصنوعات کی نقل وحمل کے لیے اہم بڑا کردار ادا کرے گی.

9410*274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@