ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان میں ایک ٹن سے زائد منشیات برآمد

زاہدان، 10 دسمبر، ارنا - ایران کے جنوب مشرقی سرحدی صوبے سیستان و بلوچستان میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک ٹن سے زائد منشیات پکڑ لی ہیں.

یہ بات صوبائی پولیس کمانڈر بریگیڈیئر 'محمد قنبری' نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ صوبے سیستان و بلوچستان کے علاقے مہرستان اور سراوان میں پولیس فورسز کی جانب سے ہونے والے آپریشن کے نتیجے میں منشیات کی اسمگلنگ سے متعلقہ ایک نیٹ ورک کو پکڑ لیا گیا.

بریگیڈیئر قنبری نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اور اسمگلروں کے درمیان جھڑپ ہوئی اور اس دوارن بڑے پیمانے پر منشیات اور دو گاڑی کی ضبطگی کے علاوہ تین کارندوں کو بھی پکڑ لیا گیا.

9393*274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@