10 دسمبر، 2017 9:03 AM
News Code: 3548458
0 Persons
ترک وزیر داخلہ کا دورہ ایران

تہران، 10 دسمبر، ارنا - ترکی کے وزیر داخلہ 'سلیمان سوئیلو' اپنے ایرانی ہم منصب کی باضابطہ دعوت پر اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری دورے کے لئے تہران پہنچ گئے.

تفصیلات کے مطابق، تہران کے بین الاقوامی ہوائے اڈے پہنچنے پر نائب ایرانی وزیر داخلہ برائے سیکورٹی امور محمد حسین ذوالفقاری نے معزز مہمان کا استقبال کیا.

تہران میں اپنے قیام کے دوران سلیمان سوئیلو ایرانی وزیر داخلہ 'عبدالرضا رحمانی فضلی' کے ساتھ ملاقات کریں گے جس میں فریقین باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے.

1*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@