پاک ایران تعلقات کے فروغ کے لئے سب کو آگے آنا ہوگا: پاکستانی وزیر اعلی

اسلام آباد، 10 دسمبر، ارنا - پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ کے وزیر اعلی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے تعلقات کا مستقبل روشن ہے اور ان روابط کی توسیع کے لئے سب کو آگے آنا ہوگا.

یہ بات 'سید مراد علی شاہ' نے گزشتہ دنوں صوبائی دارالحکومت 'کراچی' میں پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر 'مہدی ہنردوست' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان موجود سنہری مواقع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان روابط کو مزید فروغ ملے گا.

انہوں نے برادر ملک ایران کو پاکستان کے لئے ایک قریبی دوست اور مسلمان ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں وسیع مواقع موجود ہیں جن سے استفادہ کرنا چاہیئے.

اس موقع پر ایرانی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی روابط بڑھانے پر زور دیا.

مہدی ہنردوست نے کہا کہ اسلامی جہموریہ ایران، پاکستان کی توانائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے آمادہ ہے.

فریقین نے ایران کی جانب سے صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا.

یاد رہے کہ 2010 اور 2011 کے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے پاکستان کے مختلف علاقے بالخصوص صوبہ سندھ میں بہت بڑی تباہی آئی، جس کے بعد قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی خصوصی ہدایات کے پس منظر میں حکومت اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے پاکستانی بھائیوں کی مدد کیلئے کئی منصوبے شروع کئے، ان منصوبوں میں 30 بستروں پر مشتمل دو اسپتال شامل ہیں جن کو گزشتہ سال سندھ میں افتتاح کیا گیا تھا.

1*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@