ایران نے جوہری بیٹریاں بنانے کی ٹیکنالوجی حاصل کرلی: صالحی

تہران، 9 دسمبر، ارنا - ایران کے نائب صدر اور جوہری توانائی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ملکی سائنسدانوں کی بدولت سے اسلامی جمہوریہ ایران نے جوہری بیٹریاں بنانے کی ٹیکنالوجی حاصل کرلی اور اس شعبے میں ایران دنیا کے پانچ بڑے ممالک میں شامل بھی ہوگیا ہے.

یہ بات 'علی اکبر صالحی' نے آج بروز ہفتہ جوہری بیٹریاں بنانے کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ ابھی صورتحال میں جوہری بیٹریاں بنائی گئی ہیں اور مکمل کرنے کے لئے ٹیسٹ کے مرحلے پر ہیں.

صالحی نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آئندہ مارچ میں اس کامیابی کی رونمائی ہوگی.

انہوں نے کہا کہ یہ بیٹری صحت کے شعبے میں بہت سی کارکردگیوں کے شامل ہیں اور دل کی بیٹریاں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے.

ایرانی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ علم کی بنیاد پر کمپنیوں اور صنعتوں کی ترقی کے ساتھ اس ٹیکنالوجی کی توسیع کو مزيد فروغ دينے کی راہ ہموارہ ہوجائے گی.

تفصیلات کے مطابق، جوہری پلانٹس میں نصب راڈز کے کاربن کو ہیرے میں تبدیل کرکے بیٹریاں تیار کی جاسکیں گے اور یہ بیٹریاں پانچ ہزار سال تک کار آمد رہیں گی.

9393*274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@