امریکیوں کا رویہ صہیونیوں سے بھی بدتر ہے: آیت اللہ شاہرودی

تہران، 9 دسمبر، ارنا - ایران کی ایکسپیڈینسی کونسل کے چیئرمین نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیت المقدس کے حوالے سے متنازعہ اور جاہلانہ فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکیوں کا رویہ صہیونیوں سے بھی بدتر ہے.

ان خیالات کا اظہار آیت اللہ 'سید محمود ہاشمی شاہرودی' نے ہفتہ کے روز تہران میں تشخیص مصلحت نظام کونسل (ایکسپیڈینسی کونسل) کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ القدس شریف مسلمانوں کا پہلا قبلہ گاہ اور فلسطینی سرزمین سے الگ نہ ہونے والا حصہ ہے جس کو مسلمانوں اور پورے عالم اسلام کے درمیان اہم حیثیت حاصل ہے.

آیت اللہ شاہرودی نے کہا کہ ٹرمپ کے جارحانہ اقدام کا مقصد اسلامی تعالیم سے مقابلہ کرنا ہے جس سے اسلامی دنیا اور غیرمسلم عوام بھی فکرمند اور پریشان ہیں.

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اپنے بیوقوفانہ اقدام کے ساتھ ناجائز صہیونی ریاست کی بھرپور حمایت اور خطے میں اسرائیل کے اقتدار میں اضافہ کرنے کا خواہاں ہے اسی لئے اب مسلم امہ کے اٹھنے کا وقت آ پہنچا ہے.

انہوں نے ابھی صورتحال میں مسلم عوام کی بیداری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بانی انقلاب امام خمینی (رح) اور رہبر معظم کی ہدایات کے مطابق امریکہ کا اصلی مقصد اسلامی تعالیم سے نمٹنا ہے اور موجودہ صورتحال میں اسلامی جمہوریہ کی مشروعیت کے ثبوت کا موقع مل گیا ہے.

ایران کی ایکسپیڈینسی کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ امام خمینی (رح) کے بیانات کے مطابق امریکہ ایک بڑا شیطان ہے اور اکثر عالمی حکومتیں ٹرمپ کے جارحانہ اقدام کی شدید مذمت کر رہی ہیں.

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے بیت المقدس کو ناجائز صہیونی ریاست کے دارالحکومت تسلیم کرنے کا اقدام اس کی نشاندہی کرتا ہے کہ جابر صہیونی ریاست امریکی حکومت پر بہت ہی اثر ورسوخ کر رہا ہے.

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے بیت المقدس کو ناجائز صہیونی ریاست کے دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف نہ صرف مسلمان اس کی بھرپور مخالفت کررہے ہیں بلکہ پوری دنیا بشمول امریکی اتحادی بھی مخالفت کے نعرے بلندکررہے ہیں.

آیت اللہ شاہرودی نے یمن میں امریکہ اور آل سعود کی شیطانی سازش کو اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کی مدد سے ان کی تمام سازشیں ناکام ہوگئی ہیں.

خیال رہے کہ عالمی مخالفت کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کی ہدایات جاری کردیں.

9393*274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@