برطانوی وزیرخارجہ کا دورہ تہران، ایرانی ہم منصب سے ملاقات

تہران، 9 دسمبر، ارنا - برطانیہ کے وزیر خارجہ 'بورس جانسن' ہفتہ کے روز سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب 'محمد جواد ظریف' کے ساتھ ایک ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا.

تفصیلات کے مطابق، 'محمد جواد ظریف' نے تہران کے دورے پر آئے ہوئے اپنے برطانوی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کی.

بورس جانسن کے دورے کے موقع پر ایران اور برطانیہ کے تعلقات بالخصوص اقتصادی شعبوں میں اعلی سطحی تعاون، بینکاری تعلقات، تجارتی روابط، خطے کی تازہ ترین صورتحال اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا.

جانسن اپنے قیام کے دوران صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر 'حسن روحانی'، اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ایڈمیرل 'علی شمخانی'، اسپیکر 'علی لاریجانی' اور ایرانی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ 'علی اکبر صالحی' کے ساتھ بھی ملاقاتیں کریں گے.

یاد رہے کہ برطانوی وزیر خارجہ نے ایران کے دورے سے پہلے سلطنت عمان کا دورہ کرتے ہوئے وہاں کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کیں.

برطانوی وزیر خارجہ نے حالیہ دنوں ایران جوہری معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے امریکی اراکین کانگریس سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ امریکہ کی جوہری معاہدے سے علیحدگی کو روکیں.

9393*274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@