کم سن ایرانی بچی نے قرآن کے تیسویں پارے کو انگریزی زبان میں حفظ کرلیا

بجنورد، 9 دسمبر، ارنا - ایران کے علاقے 'بجنورد' سے تعلق رکھنے والی سات سالہ بچی 'راحیل سہرابی' نے قرآن پاک کے تیسویں پارے کو انگریزی زبان میں حفظ کرلیا.

یہ بات بجنورد کے ادارہ اسلامی تشہیر 'ناصر ہدایتی' نے ہفتہ کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

ان کے مطابق، ہونہار اور کم عمر راحیل سہرای نے دو سال پہلے سے قرآن پاک کو حفظ کرنا اور انگریزی زبان کی تعلیم کا آغاز کیا.

انہوں نے مزید کہا کہ راحیل سہرابی ملک کی عظیم سرمایہ ہے اور اگر ان کی حمایت کی جائے وہ مزید صوبے اور ملک کا نام روشن کریں گی.

ہونہار ایرانی کم عمر لڑکی راحیل سہرابی کی اب تک بعض ایرانی وزرا اور ان کے نائبیں، مذہبی رہنماوں اور مختلف حکام سے ملاقاتیں ہوئیں ہیں.

اس سے پہلے صوبے شمالی خراسان کے گورنر جنرل 'محمد رضا صالحی' نے بھی راحیل سہرابی کی کامیابی کی تعریف کی.

9393*274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@