ایران کی خواتین شوٹنگ ٹیم نے ایشیائی مقابلوں میں چاندی کا تمغہ جیت لیا

تہران، 9 دسمبر، ارنا - جاپان میں منعقدہ ایشیا‏ئی شوٹنگ چیمپئن شپ مقابلوں میں ایران کی خواتین ٹیم نے 10 میٹر کے کیٹگیری میں چاندی کا تمغہ جیت لیا.

تفصیلات کے مطابق، سنگل شوٹر کے زمرے میں ایران کے نوجوان کھیلاڑی 'امیر سیاوش ذوالفقاریان' نے اولمپک کے مقابلوں میں شرکت کرنے کا کوٹہ حاصل کریا جو ارجنٹینا میں منعقد ہوں گے.

اس کے علاوہ ایران کی خواتین ٹیم میں شامل نوجوان کھیلاڑیوں نے تیراندازی مقابلوں کے 10 میٹر کے زمرے میں ایک چاندی تمغے کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرلی.

ایرانی شوٹرز 'سیده رویا صبح خیز اور فاطمه کرم زاده' نے ان مقابلوں کے سنگل حصے میں چوتھی اور پانچویں پوزیشن حاصل کرتے ہوئے فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا.

ایرانی خاتون کھیلاڑی 'مریم شفیعی' دسویں پوزیشن پر آگئی مگر وہ فائنل مرحلے تک پہنچنے میں کامیابی حاصل نہیں کرسکیں.

خیال رہے کہ 10ویں ایشیائی تیراندازی مقابلوں کا گزشتہ جمعہ سے جاپان میں آغاز ہوا جس میں 27 ممالک سے 407 کھیلاڑی شریک ہیں.

9410*274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@