ایران خطے اور دنیا میں طاقتور پوزیشن کا حامل ہے: اردنی صحافی

انطالیہ، 9 دسمبر، ارنا - اردن کے سنیئر صحافی اور میڈیا امور کے ماہر کا کہنا ہے کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران نہ صرف خطے میں مضبوط طاقت رکھتا ہے بلکہ دنیا میں اس کے اثر و رسوخ کا راج ہے.

ان خیالات کا اظہار 'ممدوح ابو الغنم' نے ہفتہ کے روز ترکی میں منعقدہ بین الاقوامی میڈیا کانفرنس کے موقع پر ارنا کے نمائندے کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے کہا کہ ایران کے اثر و رسوخ اور اہم کردار کے مداح بہت ہیں جیسا کہ مختلف ممالک بالخصوص عربی ممالک ایران سے متعلق خبروں کو قریب سے دیکھتے ہیں.

اردنی صحافی کا کہنا تھا کہ سچائی اور صدق دل سے اس بات کا اعتراف کرنا چاہئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے جوہری مسئلے کو نہات سنجیدگی اور اقتدار کے ساتھ حل کردیا از موثر حکمت عملی کے ساتھ اپنے قومی مفادات کو اچھی طرح تحفظ فراہم کیا.

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے مشکل حالات کا سامنا کیا مگر پابندیوں اور اقتصادی مشکلات کے باجود وہ اس میدان سے کامیاب باہر آیا.

ایران جوہری معاہدے کے نفاذ کی راہ میں امریکیوں کی جانب سے روڑے اٹکانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران کو دبانا چاہتا ہے مگر ایران ماضی والا ایران نہیں بلکہ اس کی مزاحمت اور طاقت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے.

اردنی صحافی نے مسئلہ فلسطین پر ایران اور اردن کے مشترکہ مؤقف کو سراہتے ہوئے اس حوالے سے دیگر عربی ممالک کی لاپرواھی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا.

274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@