نامور ایرانی معذور ویٹ لفٹر ایک بار پھر دنیا پر چھاگئے

تہران، 8 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے مشہور معذور ویٹ لفٹر 'سیامند رحمان' نے میکسیکو میں منعقدہ عالمی ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں طلائی تمغہ جیت کر ایک بار پھر چیمپئن بن گئے.

تفصیلات کے مطابق، میکسیکو میں منعقدہ 2017 ویٹ لفٹنگ ورلڈ چیمپئن شپ کے چھٹے روز کے مقابلوں میں سیامند رحمان نے +107 کلوگرام کے کیٹیگری میں اپنے حریفوں کے ساتھ میدان میں اترے.

نامور ایرانی ویٹ لفٹر نے مجموعی طور پر 285 کلوگرام اٹھاتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کرنے کے علاوہ دنیا میں اپنے ہی ریکارڈ کو بھی مضبوط کیا.

ان مقابلوں میں دوسرے ایرانی معذور ویٹ لفٹر 'منصور پور میرزائی' نے بھی دوسری پوزیشن حاصل کی.

ایرانی معذورین ٹیم کے ہیڈ کوچ علی اصغر رواسی کے مطابق، میکسیکو میں جاری عالمی مقابلوں کے اختتام سے ایک دن پہلے ہی ایران کے معذور مرد ویٹ لفٹرز نے عالمی چیمپئن شپ حاصل کی.

انہوں نے مزید بتایا کہ ایرانی ویٹ لفٹرز نے 3 طلائیم 4 چاندی اور ایک کانسی کے تمغوں کے ساتھ میکسیکو کے عالمی مقابلوں میں شریک مردوں کے کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی.

274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@