ایران اپنی میزائل قابلیت کو بڑھانے کیلئے پُرعزم ہے: تہران امام جمعہ

تہران، 8 دسمبر، ارنا - ایرانی دارالحکومت کے امام جمعہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام میزائل کی طاقت اور شعبے میں اقتصادی قابلیت کو مزید بڑھانے کے لئے پُرعزم ہے.

ان خیالات کا اظہار آیت اللہ 'سید احمد خاتمی' نے آج تہران میں نماز جمعہ کے خطبوں میں شریک ہزاروں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج کی اس دنیا میں جہاں بعض مکاروں کا راج ہے وہاں پر مسلح ہو کر بھرپور مقابلہ کرنا ہوگا.

انہوں نے کہا کہ ایرانی اقتدار اور دوسروں کے اقتدار میں فرق یہ ہے کہ دوسرے اقتدار کا جارحیت کے لئے استعمال کرتے ہیں جبکہ ہم اپنا دفاع کرتے ہیں.

تہران کے امام جمعہ نے بتایا کہ ایران کی عسکری طاقت کا مقصد دفاعی ہے اور وہ اس لئے کہ سامراجی قوتیں اور مکار حکمران ہمارے خلاف جارحیت کرنے کی جرأت نہ کریں.

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس میزائل ہیں، میزائل کی تیاری کو جاری رکھیں گے اور جہاں تک چاہیں میزائل کی رفتار اور صلاحیت میں مزید اضافہ کرتے رہیں گے.

آیت اللہ خاتمی نے مزید کہا کہ ہم اپنے میزائل کی رفتار کو ایک ہزار سے 1500 کلومیٹر تک بڑھائیں گے تا کہ وائٹ ہاؤس والوں کی نیندیں اڑادیں اور ہم اڑا کے رکھیں گے.

انہوں نے قائد اسلامی انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی حالیہ ہدایات کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ قائد کے احکامات کے مطابق ملکی مسلح افواج کی قابلیت کے ذریعے سے ہی دشمنوں کے ناپاک عزائم کو جواب دیا جاسکتا ہے.

تہران کے امام جمعہ نے مزید کہا کہ اپنے مؤقف کو دہراتے ہیں مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم خوفزدہ ہیں، ایٹم بمب کی بھی ہمیں ضرورت نہیں کیونکہ ہمارا نبی (ص) نے ہمیں مہلک ھتھیاروں اور قتل عام سے منع کیا ہے لیکن ایٹم بمب سے ہٹ کہ اللہ کے فضل و کرم سے ہم اپنی میزائل قابلیت کی سطح میں اضافہ کریں گے.

274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@