برطانوی وزیر خارجہ کل ایران کے دورے پر پہنچیں گے

تہران، 8 دسمبر، ارنا - برطانیہ کے وزیر خارجہ 'بورس جانسن' اعلی ایرانی قیادت کے ساتھ مذاکرات کے لئے کل بروز ہفتہ تہران کا دورہ کریں گے.

ترجمان دفترخارجہ 'بہرام قاسمی' کے مطابق، بورس جانسن کے دورے کے موقع پر ایران اور برطانیہ کے تعلقات بالخصوص اقتصادی شعبوں میں اعلی سطحی تعاون، تجارتی روابط، خطے کی تازہ ترین صورتحال اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا.

برطانوی اخبار گارڈین نے اس سے پہلے کہا تھا کہ وزیرخارجہ بورس جانسن جلد ایران کا دورہ کریں گے اور اس موقع پر تعلقات کے فروغ بشمول بینکاری شعبے میں تعاون کی بحالی پر اہم بات چیت ہوگی.

برطانوی وزیر خارجہ نے حالیہ دنوں ایران جوہری معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے امریکی اراکین کانگریس سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ امریکہ کی جوہری معاہدے سے علیحدگی کو روکیں.

274**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@